پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائن (پی آئی اے ) نے خالی آسامیوں پر بھرتیوں کیلئے اشتہار جاری کردیا۔
تفصیلات کے مطابق پی آئی اے میں پائلٹس، فضائی میزبان اور آئی ٹی پروفیشنلزکی کمی کو پورا کرنے کیلئے 210 خالی آسامیوں پر بھرتیوں کیلئے اشتہار جاری کردیاگیا۔
غیر ملکی موبائل فون کمپنی بھی گیس چوری میں ملوث نکلی
سپریم کورٹ کی اجازت سے5 سال کے وقفے سے ایک سالہ قابل توسیع کنٹریکٹ پر بھرتیوں کا آغاز کردیا گیا، نئی بھرتیوں کے لیے موزوں امیدواروں سے 25 ستمبر تک درخواستیں طلب کر لی گئی ہیں۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق 10 اے ٹی آرپائلٹس کی پوسٹ کیلئے انٹرمیڈیٹ اورمتعلقہ پیشہ وارانہ قابلیت کا ہونا لازمی ہے۔
افغانستان میں پاکستانی کرنسی پر پابندی لگا دی گئی
جبکہ40 فضائی میزبانوں کی آسامیوں کے لیے کم ازکم تعلیمی قابلیت گریجویشن مقرر کی گئی ہے، نئی تعیناتیوں سے پی آئی اے آپریشن کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔