پنجاب ، کم از کم اجرت 32 ہزار، میٹرو، اورنج لائن میں بزرگوں ، معذوروں ، طلبہ کیلئے مفت سفر کی منظوری

میٹرو بس

پنجاب حکومت نے میٹرو اور اورنج لائن میں بزرگوں، معذور افراد اور طلبا و طالبات کو فری سفری سہولت کی منظوری دیدی۔

نگران وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت کابینہ کا 25 واں اجلاس ملتان میں ہوا، جس میں 39 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا، اجلاس میں صوبائی وزرا، مشیران، چیف سیکرٹری، انسپکٹر جنرل پولیس اور متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

بلیو، گرین اور اورنج لائن میٹرو بسوں کے کرایوں میں اضافے کا امکان

نگران کابینہ نے ورکرز کی کم از کم اجرت 32 ہزار روپے کرنے کی منظوری دیدی، اس حوالے سے نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے فوری نوٹیفکیشن جاری کرنے کا حکم دیدیا۔

 


متعلقہ خبریں