گلگت بلتستان حکومت نے صوبے سے باہر گندم کی ترسیل پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔
اقدام کا مقصد گلگت عوام کو سبسڈی کی مد میں فراہم کی جانے والی گندم کی شفاف تقسیم یقینی بنانا اور اسمگلنگ کے ذریعے گندم کا بحران پیدا کرنے والے عناصر کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لانا ہے۔
گندم کی غیر قانونی ترسیل روکنے کے لیے داخلی و خارجی راستوں بشمول تھور، بابوسر اور غذر میں واقع چیک پوسٹس پر پولیس اہلکاروں کو ہدایات جاری کی گئی ہیں۔
گندم مہنگی ، لاہور میں فی من قیمت 5 ہزار روپے تک پہنچ گئی
اسمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کے لیے محکمہ خوراک کو ضلعی انتظامیہ اور پولیس کے اشتراک سے کریک ڈاون کرنے کا حکم جاری کر دیا گیا ہے۔
سیکرٹری خوارک کو ٹارگٹڈ سبسڈی اور گندم کی منصفانہ تقسیم کے لیے جامع سفارشات تیار کرنے کے بھی احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔