گلگت بلتستان ایل اے 13 استور 1 کے ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی کے امیدوار خورشید خان کامیاب ہو گئے۔
تمام 56 پولنگ سٹیشنز کے غیر سرکاری، غیر حتمی نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کے خورشید خان نے 6219 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کر لی ۔ مسلم لیگ ن کے رانا فرمان علی 5225 ووٹ لے کر دوسرے جبکہ پی پی پی کے عبدالحمید 3909 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر رہے۔
ضمنی الیکشن:الیکشن کمیشن کاموبائل فون کے استعمال کا نوٹس
4 جولائی 2023ء کو وزیراعلیٰ خالد خورشید جعلی ڈگری کیس میں نااہل قرار پانے کے بعد نشست خالی ہوئی تھی۔
واضح رہے کہ گلگت بلتستان اسمبلی کا ایوان 24 جنرل نشستوں پر مشتمل ہے، اسمبلی خواتین کی 6، ٹیکنوکریٹس کی 3 نشستوں سمیت مجموعی طور پر 33 ارکان پر مشتمل ہے۔