مراکش زلزلہ، مجھے لگا کہ میرا بیڈ اڑ رہا ہے، فرانسیسی شہری


مراکش میں زلزلے سے اب تک 632 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جبکہ 329 افراد زخمی ہیں، مراکش کی وزارت داخلہ کے مطابق زیادہ اموات پہاڑی علاقوں میں ہوئیں، جہاں پہنچنا مشکل ہے۔

بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق ایک فرانسیسی شخص مائیکل بزٹ نے اے ایف پی نیوز ایجنسی کو بتایا کہ وہ اپنے بستر میں تھا جب یہ تباہی آئی۔فرانسیسی شخص نے کہاکہ مجھے لگا کہ میرا بیڈ اڑ رہا ہے، میں دوڑ کر نیم برہنہ ہی باہر نکل آیا اور میں فوراً اپنے ریڈز یعنی روایتی مراکش گھروں کو دیکھنے چلا گیا۔ ہر طرف افراتفری، تباہی اور پاگل پن کا عروج تھا۔

واضح رہے کہ مراکش میں قیامت خیز زلزلے نے ہر طرف تباہی مچا دی، زلزلے کے نتیجے 632 افراد جاں بحق اورسینکڑوں زخمی، متعدد عمارتیں ملبے کے ڈھیر میں تبدیل ہو گئی ہیں۔

نگران وزیراعظم اور صدرکا مراکش میں زلزلہ سے نقصانات پر اظہار افسوس

غیر ملکی میڈیا کے مطابق مراکش میں تباہ کن زلزلے کی شدت 6.8 ریکارڈ کی گئی، جس سے عمارتیں لرز اٹھیں اور سیکڑوں افراد ملبے تلے دب گئے۔ حکام کے مطابق علاقے کی تاریخی عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں۔

ہلاک ہونے والوں کی تعداد 632 سے زیادہ ہے جب کہ 300 سے زیادہ افراد زخمی ہوئے ہیں، زلزلے کے بعد متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں شروع کردی گئی ہیں، تاہم مواصلاتی نظام بری طرح متاثر ہوا ہے۔

بجلی بند ہونے کی وجہ سے علاقے تاریکی میں ڈوب گئے، جس کے باعث خوفزدہ شہریوں نے رات کھلے مقامات اورسڑکوں پرگزاری۔

امریکی جیالوجیکل سروے کے مطابق شدید زلزلہ مراکش کے پہاڑی علاقے اٹلس میں آیا، جس کامرکز مراکش کے جنوب مغرب میں 75 کلومیٹر دور تھا۔

زیر زمین گہرائی 18.5 کلومیٹر تھی۔زلزلے کے بعد آفٹرشاکس کاسلسلہ تاحال جاری ہے۔ دوسری جانب مراکش کے ہمسایہ ملک الجیریا میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔


متعلقہ خبریں