چیئرمین پی ٹی آئی کو عدالت میں پیش کرنے کیلئے سپرنٹنڈنٹ اٹک جیل سے جواب طلب

پی ٹی آئی pti

اسلام آباد ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کو عدالت میں پیش کرنے کیلئے سپرنٹنڈنٹ اٹک جیل سے جواب طلب کر لیا۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف لانگ مارچ اور توڑ پھوڑ کیس کی سماعت ہوئی۔ جج احتشام عالم نے چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے دائر 2 درخواستوں پر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔

بشریٰ بی بی کی چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات

عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے دائر درخواستِ بریت پر فریقین کو نوٹسز جاری کر دیئے۔ بعد ازاں چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف لانگ مارچ اور توڑ پھوڑ کیس کی سماعت 16 نومبر تک ملتوی کر دی گئی۔


متعلقہ خبریں