بجلی چوروں کیخلاف کریک ڈائون ، درجنوں گرفتار ، 17 کروڑ روپے کے جرمانے


نگران وزیراعظم کی ہدایت پر ملک بھر میں بجلی چوری کے خلاف آپریشن کے دوران درجنوں افراد گرفتار کرکے کروڑوں روپے کے جرمانے کئے گئے۔

آپریشن کے حوالے سے سیکرٹری توانائی راشد لنگڑیال نے کہا ہے کہ بجلی چوری کے خلاف کریک ڈاؤن شروع ہو چکا ہے، ابھی یہ آغاز ہے، یہ بہت زیادہ بے رحم اور ناقابل معافی ہو جائے گا۔

پچھلے 14 ماہ میں 5 لاکھ 56 ہزار صارفین کی جانب سے470 ارب روپے کی بجلی چوری کرنے کا انکشاف

انہوں نے کہا کہ اب تک 40 لاکھ یونٹ بجلی چوری کے 2000 سے زیادہ کیسز کا پتہ چلا ہے ، بجلی چوری کے الزام میں 21 افراد کو گرفتار کرکے 16 کروڑ 40 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے ۔ بجلی چوری کے ضمن میں ایک کروڑ 10 لاکھ روپے وصول ہو چکے ہیں۔

دوسری جانب آئیسکو کا اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، جہلم، سمیت مختلف شہروں میں بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، بجلی چور وں پر 75 لاکھ سے زائد کے جرمانے عائد کیے گئے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں