چیئرمین پی ٹی آئی نے سیکرٹ ایکٹ کی خلاف ورزی کی ، چاہتے ہیں الیکشن مزید آگے جائیں ، پرویز خٹک

pervaiz Khattak

پی ٹی آئی پارلمینٹرین کے سربراہ پرویز خٹک نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے سیکرٹ ایکٹ کی خلاف ورزی کی۔

ایبٹ آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز خٹک نے کہا کہ ملک میں الیکشن ہوتے ہوئے نہیں دیکھ رہا، معاملہ عدالت گیا تو اور وقت لگے گا۔

انہوں نے کہا کہ چاہتے ہیں الیکشن مزید آگے جائیں، ہمیں تیاری کے لیے وقت مل جائے گا، وکلا کے کہنے پر الیکشن نہیں ہوں گے، حلقہ بندیاں ہوں گی، عدالت جو فیصلہ کرے گی، قبول ہو گا۔

عام انتخابات تک تحریک انصاف کا خیبر پختونخوا سے صفایاکر دیں گے، پرویز خٹک

پرویز خٹک نے مزید کہا کہ ہم اداروں کے ساتھ ٹکرائو کے حق میں نہیں تھے ، چیئرمین پی ٹی آئی جھوٹ بولتے رہے ، قوم سمجھی کہ نجات دہندہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم نے ملک کو بے روزگاری اور مہنگائی کے سوا کچھ نہیں دیا، تمام سیاسی جماعتوں نے عوام سے جھوٹ بولا، اتنے قرضے لیے گئے کہ اب واپس کرنا مشکل ہو گیا ہے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں