امریکہ: بچی کا قاتل 55 سال بعد گرفتار


کولوراڈو: 55 سال بعد قبل چھوٹی بچی کو قتل کرنے والے ملزم کو پولیس نے 55 سال بعد گرفتار کر لیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق 14 ماہ کی بچی کو 1967 میں قتل کر دیا گیا تھا اور 5 دہائیاں گزرنے کے بعد بھی قاتل آزادنہ زندگی بسر کر رہا تھا جسے آخرکار پولیس نے گرفتار کر لیا۔

عدالتی دستاویزات کے مطابق 86 سالہ کیتھ ایمانوئل اسمتھ پر 14 ماہ کی روکسین میری آرشولیٹا کی موت کے لیے فرد جرم عائد کی جائے گی۔ کیتھ ایمانوئل پر دوسرے درجے کے قتل کا الزام ہے جس نے 3 نومبر 1967 میں بچی کو ریڑھ کی ہڈی توڑ کر قتل کر دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: دنیا کو بدترین ماحولیاتی تباہی سے بچانے کا ابھی بھی وقت ہے، اقوام متحدہ

مسٹر سمتھ فلورنس، کولوراڈو کے چھوٹے سے قصبے میں رہتا تھا جہاں اسے پائنیر پارک کے قریب ایسٹ تھری اسٹریٹ پر واقع اس کے گھر سے گرفتار کیا گیا۔


متعلقہ خبریں