حالیہ ہفتے کے دوران ہفتہ وارمہنگائی کی شرح میں 0.96 فیصد اور سالانہ بنیاد پر 26.32 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق سالانہ بنیادوں پر مہنگائی 26.32 فیصد ہوگئی ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایک ہفتے میں ٹماٹر 17 فیصد، دال مسور 10.8، چینی6.7، لہسن 4.6، گڑ 3.6 اور دال مونگ3.5 فیصد مہنگی ہوئی۔
اس کے علاوہ ایک ہفتے میں پیاز 3.4 فیصد، دال چنا 3.2، ڈیزل 6.2، ایل پی جی 5.1 اورپیٹرول 5.1 فیصد مہنگا ہوا ہے، جب کہ چکن 3.2 فیصد، 5 لیٹر کوکنگ آئل ایک فیصد سستا ہوا۔
رپورٹ کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے میں 32 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ اور 5 کی قیمت میں کمی واقع ہوئی ہے۔
