قلعہ عبداللہ میں منشیات کی پیداوار اور منشیات فیکٹریوں کے خاتمے کیلئے آپریشن شروع

Anti Narcotics Force

قلعہ عبداللہ میں منشیات کی پیداوار اور منشیات فیکٹریوں کے خاتمے کیلئے آپریشن شروع


بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ میں منشیات کی پیداوار اور منشیات فیکٹریوں کے خاتمے کیلئے آپریشن شروع کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاک فوج، ایف سی بلوچستان،اینٹی نارکوٹکس فورس، لیویز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں۔

پراپرٹی ٹیکس میں اضافے کی کوئی تجویز زیرغور نہیں ، محکمہ ایکسائز

آپریشن میں اب تک 2000 کلوگرام منشیات برآمد کی گئی، 3000 کلوگرام کیمیکل/کروڈ ایفیڈرین کو تلف کیا گیا۔

16 نارکوٹکس مینوفیکچرنگ پراسیسنگ مشینیں تباہ کردیےگئے، 18 منشیات کے کمپاؤنڈز کو مسمار کیا گیا، 10 ایکڑ پر منشیات کی کاشت کو بھی ختم کر دیا گیا۔اس کے علاوہ آپریشن کے دوران 4 افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔

برطانوی پائونڈ کی قیمت 3 روپے کمی سے 381 روپے ہوگئی

30اگست کو قلعہ عبداللہ انسداد منشیات مہم کے تحت ایک جرگے کا انعقاد بھی کیا گیا۔

جرگے میں مقامی عمائدین نے قلعہ عبداللہ اور گلستان میں منشیات فیکٹریوں کے خاتمے اور منشیات پیداوار کو روکنے کا مطالبہ کیا تھا اور سیکورٹی اداروں کو اپنی مکمل حمایت کا یقین دلایا تھا۔

چاول کی عالمی قیمتیں 15 سال کی بلند ترین سطح پر

پاک فوج اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے یہ آپریشن بلوچستان بالخصوص تعلیمی اداروں کو منشیات کی لعنت سے محفوظ رکھنے کیلئے کیے جارہےہیں۔


متعلقہ خبریں