جی 20 کانفرنس، سپین کے صدر کا بھی بھارت جانے انکار

Modi

چین اور روس کے بعد سپین کے صدر نے بھی بھارت میں ہونیوالی جی 20 کانفرنس میں شمولیت سے انکار کردیا ہے ۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سپین کے صدر نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ معمولی علامات ظاہر ہونے پر کورونا ٹیسٹ کرایا جو کہ مثبت آیا ہے۔ جی-20 سمٹ سمیت تمام سفری سرگرمیاں منسوخ کردیں۔

صدر پیڈرو سانچیز نے مزید لکھا کہ میری طبیعت کافی بہتر ہے اور کوئی خطرے کی بات نہیں لیکن میں بھارت نہیں جا سکوں گا۔ خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔

بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اب سپین کے صدر کی جگہ نائب صدر اور وزیرِ خارجہ بھارت آئیں گے۔

یاد رہے کہ چین اور روس کے صدور پہلے ہی جی-20 سمٹ میں شرکت کے لیے بھارت جانے سے انکار کرچکے ہیں۔


متعلقہ خبریں