پمز ہسپتال میں نئی ایم آر آئی مشین لگا دی گئی

MRI MACHINE

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے سب سے بڑے سرکاری اسپتال پمز میں نئی ایم آر آئی مشین لگا دی گئی۔ 

تفصیلات کے مطابق نئی ایم آر آئی مشین آج سے کام شروع کرے گی،اس حوالے سے ریڈیالوجی ڈیپارٹمنٹ کی ہیڈ ڈاکٹر عائشہ عیسانی نے کہا کہ ایم آر آئی مشین جرمنی سے منگوائی گئی ہے۔

ایک اور دوائی غیر معیاری قرار،مارکیٹ سے واپس منگوانے کی تجویز

انکا کہنا تھا کہ ایم آر آئی مشین خراب ہونے کی وجہ سے مشکلات کا سامنا رہا ہے، واضح رہے کہ اسپتال کی ایم آر آئی مشین گزشتہ کئی سال سے خراب تھی۔


متعلقہ خبریں