جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے انکشاف کیا ہے کہ ہم چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف عدم اعتمادلانے کے حق میں نہیں تھے۔
لاہور میں اینکر پرسنز سے ملاقات میں انہوں نے کہا کہ 2018میں اسمبلی میں بیٹھنے کا فیصلہ پیپلزپارٹی کی وجہ سے کیا اور ان کی وجہ سے ہی عدم اعتماد لائے جس کا چیئرمین پی ٹی آئی کو ہوا۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے فیصلہ کیاتھا کہ استعفے دیتے ہیں تو فوری الیکشن ہوجائیں گے،ایم کیوایم اور بی اے پی جلد الیکشن کیلئے نہیں ، حکومت کی مدت پوری کرانے آئے تھے۔