آئی ایم ایف 200 یونٹ والے بجلی صارفین کو ریلیف دینے پر رضامند ، گیس قیمت میں اضافے کا مطالبہ


آئی ایم ایف نے بجلی بلوں میں ریلیف کی منظوری دے دی، تاہم 400 یونٹ والے صارفین کیلئے ریلیف کی تجویز مسترد کر دی۔

وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق 200 یونٹ والے صارفین کو بجلی بلوں میں ریلیف دیا جائے گا، وزیراعظم سرکولیشن سمری کے ذریعے بجلی بلوں میں ریلیف کی منظوری دیں گے۔

بجلی کے بلوں میں ریلیف، آئی ایم ایف کو نیا پلان بھیج دیا گیا

ذرائع نے بتایا کہ بلوں میں ریلیف اگست 2023 کیلئے دیا گیا،تاخیر سے بل ادا کرنے پر 10 فیصد اضافی جرمانہ نہیں کرنا پڑے گا،200 یونٹ تک صارفین سے بل قسطوں میں وصول کرنے پر اتفاق ہو ا ہے۔ بل قسطوں میں منظور کرنے کی حتمی منظوری وفاقی کابینہ سے لی جائے گی۔

ذرائع نے بتایا کہ تقریبا 40 لاکھ صارفین کو وقتی ریلیف ملنے کا امکان ہے ، 400 یونٹ تک ریلیف کی صورت میں 3 کروڑ 20 لاکھ صارفین مستفید ہو سکتے تھے، آئی ایم ایف نے بجلی، گیس چوروں کے خلاف کریک ڈائون اور ریکوری بہتر بنانے پر زور دیا۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ یکم جولائی سے گیس ٹیرف میں بھی 45 سے 50 فیصد تک اضافے کا مطالبہ کیا گیا ہے ، گیس ٹیرف میں اضافہ کابینہ کی منظوری سے مشروط ہے۔

 


متعلقہ خبریں