سب کو معلوم ، وزیر بننے کا شوق کس کو تھا ، ماموں بیٹے کا غصہ مجھ پر نکال رہے ہیں، چوہدری سالک


چوہدری سالک حسین نے پرویز الٰہی کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پورے پاکستان اورپی ٹی آئی کو معلوم ہے کہ وزیر بننے کا شوق کس کو تھا۔

انہوں نے کہا کہ  چوہدری شجاعت ان کے اصرار پر 3 بار پی ٹی آئی چیئرمین کے پاس گئے کہ مونس کو وزیر بنا دو۔اورانہی کے اصرار پر پی ڈی ایم سے ان کے لیے وزارت اعلیٰ مانگی۔

پولیس نے جو کیا سو کیا اپنوں نے بھی کم نہیں کیا،چوہدری سالک کھل کر بول پڑے

چوہدری سالک نے مزید کہا کہ مجھے نہ تب وزیر بننے کا شوق تھا نہ اب میں ہے، ماموں بیٹے کا غصہ مجھ پر نکال رہے ہیں، کوئی بات نہیں، میرے بڑے ہیں۔

 

 


متعلقہ خبریں