چترال ،سکیورٹی فورسز کی 2چیک پوسٹوں پر حملہ بھرپورجوابی کارروائی ، 12 دہشتگرد ہلاک

پاک فوج نے ایل او سی پر بھارتی فضائیہ کا کوآڈ کاپٹر مار گرایا

چترال میں پاک افغان سرحدپر دہشتگردوں نے سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹوں پر حملہ کیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز کی بھرپور جوابی کارروائی میں  12دہشتگرد ہلاک ، متعدد زخمی ہوگئے۔

الخالد 1 ٹینک کو پاک آرمی کا فخر، میدانِ جنگ کا بادشاہ کہا جاتا ہے

فائرنگ کے تبادلے میں 4جوانوں نے جام شہادت نوش کیا ،ہلاک دہشت گردجدید اسلحہ سے لیس تھے۔

دہشتگردوں نے 2فوجی چوکیوں کو نشانہ بنایا ،دہشتگردوں کی نورستان اور کنڑ سے نقل و حرکت کی اطلاعات تھیں۔

وفاقی سیکرٹری داخلہ عبداللہ خان سنبل انتقال کر گئے

علاقے میں ممکنہ دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے آپریشن جاری ہے،سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق چترال کے عوام بھی دہشتگردی کیخلاف سیکیورٹی فورسز کے ساتھ ڈٹ کر کھڑے ہیں۔

امید ہے افغان عبوری حکومت دہشتگرد کارروائیوں کیلئے سرزمین استعمال نہیں ہونے دے گی۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں