وزیر اطلاعات مرتضی سولنگی کے بیان میں غلطی کی وضاحت

Murtaza Solangi

ہم نیوز کی نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضی سولنگی سے منسوب جاری کردہ خبر میں غلطی پر وضاحت کی ہے۔

“ہم نیوز” کی طرف 28 اگست 2023ء کو نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی کو منسوب کر کے ایک ڈیجیٹل پوسٹر جاری ہوا جس کی تحریری خبر میں بعض ایسے جملے نگران وزیر اطلاعات سے منسوب ہوگئے جو انہوں نے “ہم نیوز” سے نہیں بلکہ ایک اور نجی چینل پر یہ کہا تھا کہ”پرامن احتجاج آئین کے تحت عوام کا حق ہے لیکن پرتشدد احتجاج کی آئین اجازت نہیں دیتا”۔

ہم نیوز کی جانب سے اس گفتگو کو ڈیجیٹل میڈیا پر نشر کرنے میں تحریری غلطی ہوئی۔اور پرتشدد کا لفظ شائع ہونے سے رہ گیا ،جس پر ہم نیوز یہ وضاحت جاری کررہا ہے


متعلقہ خبریں