تحریک انصاف کے ٹکٹ ہولڈر احسن عباس کو گرفتار کر لیا گیا

pti

پاکستان تحریک انصاف کےٹکٹ ہولڈر رہنما احسن عباس کو گرفتار کرلیا گیا۔ 

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما احسن عباس کو پولیس نے گرفتار کر لیاہے، سابق صوبائی وزیر غلام عباس کے فرزند احسن عباس کو 9مئی کے واقعات میں گرفتار کیا گیا ہے وہ پولیس کو مطلوب تھے۔

تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی چپکے چپکے قریب آرہی ہیں ،اعزاز سید

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین کے جیل جانے کے بعد اہم رہنما نے استحکام پاکستان پارٹی میں شامل ہونے کا اعلان کر دیا۔

پی ٹی آئی کے سابق رہنما سردار طالب نکئی اور ایاز نکئی نے استحکام پاکستان پارٹی کے قائد جہانگیر ترین اور علیم خان سے ملاقات کی، اس موقع پر انہوں نے پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔


متعلقہ خبریں