اسلام آباد، سابق ائیر چیف طاہر رفیق بٹ کی گاڑی پر فائرنگ ،دو گن مین زخمی


وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سابق ائیر چیف مارشل طاہر رفیق بٹ کی گاڑی پر فائرنگ سے انکے دو گن مین زخمی ہو گئے ہیں ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق ائیر چیف مارشل اپنے پوتے کے ہمراہ گاڑی میں جارہے تھے ڈبل کیبن میں پیچھے گن مین بھی سوار تھے۔

زیادہ شرح سود،سبسڈی کا خاتمہ: سولر سسٹم بھی عوام کی پہنچ سے دور ہوگئے

گلی نمبر 8 میں دو نامعلوم افراد نے گاڑی پر فائرنگ کردی ،سابق ائیر چیف مارشل اور انکا پوتا تو محفوظ رہے تاہم دو گن مین زخمی ہو گئے جنہیں پی اے ایف ہسپتال شفٹ کر دیا گیا ہے۔

تھانہ شالیمار پولیس نے موقع پر پہنچ کر نقشہ فائرنگ تیار کر لیا ہے تاہم انہیں زخمیوں تک رسائی نہیں دی گئی ہے ۔


متعلقہ خبریں