طورخم بارڈر پر چھوٹے ہتھیاروں سے فائرنگ، پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی سے افغان فورسز نے خاموشی میں ہی عافیت سمجھی

پاک فوج نے ایل او سی پر بھارتی فضائیہ کا کوآڈ کاپٹر مار گرایا

پاک افغان طورخم بارڈر پر افغان فورسز کی جانب سے بارڈر کے بالکل ساتھ ممنوعہ جگہ پر پوسٹ بنانے کی کوشش پر انہیں منع کیا گیا جس پر انہوں نے فائرنگ شروع کر دی۔

پاک فوج نے بھی فوری ردعمل دیتے ہوئے افغان فورسز کو انتباہ کیا، افغان فورسز کی جانب سے پاک فوج کی پوسٹوں پر چھوٹے ہتھیاروں سے فائرنگ شروع کر دی گئی۔

جب پاک فوج کی جانب سے بھرپور جوابی کارروائی شروع کی گئی تو افغان فورسز نے فوری فائرنگ روکنے میں ہی عافیت سمجھی اور خاموشی سے بیٹھ گئے، اس کارروائی میں کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہیں۔


متعلقہ خبریں