افریقی ملک برکینا فاسو میں شدت پسندوں کے حملے میں 53 فوجی ہلاک ہو گئے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق شدت پسندوں کے حملے میں ہلاک ہونے والوں میں 17 فوجی اور 36 شہری رضاکار فوجی شامل ہیں، شدت پسندوں کے حملے میں 30 سکیورٹی اہلکار زخمی بھی ہوئے۔
برکینا فاسو میں فوج نے صدر کا تختہ الٹ کر اقتدارپر قبضہ کر لیا
برکینا فاسو کی فوج نے جوابی حملے میں شدت پسندوں کے بیشتر جنگجوؤں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے تاہم حکام کی جانب سے اس حوالے سے مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔