ماہر امراضِ قلب کے مطابق دل کی صحت بہتر بنانے کے لیے سبزیوں کا باقاعدہ استعمال انتہائی اہم ہے۔ جبکہ کچھ سبزیاں اپنی غذائی خصوصیات کے باعث زیادہ فائدہ مند سمجھی جاتی ہیں۔
ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ پتوں والی سبزیاں، چقندر، ٹماٹر اور مختلف رنگوں والی سبزیاں دل کی شریانوں، بلڈ پریشر اور کولیسٹرول کو بہتر بنانے میں مدد دیتی ہیں۔
پتوں والی سبزیاں سب سے زیادہ مفید
:max_bytes(150000):strip_icc():format(webp)/ms-greens-opener-028-d111711-1_horiz-94d8f77a0541488cb94ec0e934d88e6d.jpg)
ماہرین کے مطابق پالک، ساگ اور دیگر پتوں والی سبزیاں وٹامن K، میگنیشیم اور پوٹاشیم سے بھرپور ہوتی ہیں۔ جو خون کی روانی بہتر بنانے اور شریانوں کی سختی کم کرنے میں مددگار ہیں۔
چقندر اور نائٹریٹس
:max_bytes(150000):strip_icc():format(webp)/ms-bunch-of-beets-12341f457ab3482aa099c7bd6c223c6d.jpg)
چقندر کو بھی دل کی صحت کے لیے بہترین قرار دیا گیا ہے کیونکہ اس میں موجود نائٹریٹس جسم میں نائٹرک آکسائیڈ بناتے ہیں۔ جو بلڈ پریشر کم کرنے اور خون کی گردش بہتر بنانے میں مدد دیتے ہیں۔
ٹماٹر اور اینٹی آکسیڈنٹس

ٹماٹر میں لائکوپین پایا جاتا ہے جو جسم میں سوزش اور آکسیڈیٹو اسٹریس کم کرنے میں مدد دیتا ہے۔ جبکہ پکا ہوا ٹماٹر زیادہ فائدہ مند سمجھا جاتا ہے۔
بروکلی اور دیگر سبزیاں
:max_bytes(150000):strip_icc():format(webp)/broccoli-a00cd334-0919-574258c9067245bcb6563e36224dd999-horiz-eeb8f3c95b8e43d894210de55168c388.jpg)
بروکلی اور برسلز اسپراؤٹس جیسی سبزیاں فائبر اور اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور ہوتی ہیں جو کولیسٹرول کم کرنے اور دل کی بیماریوں کے خطرات گھٹانے میں مددگار ہیں۔
ماہرین کی رائے
ماہرین کا کہنا ہے کہ سبزیوں کا فائدہ صرف کسی ایک قسم تک محدود نہیں بلکہ مختلف سبزیوں کا متوازن استعمال زیادہ اہم ہے۔ فائبر، پوٹاشیم اور اینٹی آکسیڈنٹس دل کی مجموعی صحت کے لیے بنیادی کردار ادا کرتے ہیں۔
ماہرین نے مشورہ دیا ہے کہ سبزیاں کچی اور پکی دونوں شکلوں میں استعمال کی جا سکتی ہیں، اور مستقل مزاجی سے استعمال ہی بہترین نتائج دیتا ہے۔
