انٹر بینک میں ڈالر 60 پیسے ، اوپن مارکیٹ میں 7 روپے سستا

ڈالر

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز ڈالر کی قیمت میں کمی کے بعد روپے کی بے قدری کا سلسلہ رک گیا۔

انٹربینک میں ڈالر 60 پیسے سستا ہونے کے بعد 306  روپے 50  پیسے کا ہو گیا۔ جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 7 روپے سستا ہو کر 316 روپے کا ہو گیا۔

گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر اوپن مارکیٹ میں ڈالر 323 روپے کا تھا۔

ڈالر مزید 1.36 روپے مہنگا ، 307 کا ہو گیا

دوسری جانب اسٹاک ایکسچینج میں بھی بہتری کا رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے ، شیئرز کے لین دین کے آغاز پر 100 انڈیکس 45 ہزار 491 پوائنٹس پر تھا جو 81 پوائنٹس اضافے کے بعد 45 ہزار 572 پوائنٹس پر پہنچ گیا ہے۔

 


ٹیگز :
متعلقہ خبریں