امریکی خاتون اول کورونا وائرس میں مبتلا


واشنگٹن: امریکی خاتون اول جل بائیڈن کورونا وائرس کا شکار ہو گئیں جبکہ صدر جوبائیڈن کا ٹیسٹ منفی آیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق وائٹ ہاؤس نے امریکی خاتون اول جل بائیڈن کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کی ہے تاہم امریکی صدر جوبائیڈن کو کورونا ٹیسٹ منفی آیا ہے۔

جل بائیڈن کی کمیونیکیشن ڈائریکٹر الزبتھ الیگزینڈر نے ایک بیان میں کہا کہ کل شام خاتون اول نے کورونا وائرس کا ٹیسٹ کروایا تو نتیجہ مثبت آیا جس کے بعد سے وہ گھر پر ہی ہیں اور صدر بائیڈن پیر کی شام ڈیلاویئر سے اکیلے لوٹے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: ترکیہ: شدید بارشیں اور سیلاب، سینکڑوں افراد پھنس گئے

بائیڈن کی 72 سالہ اہلیہ آخری بار گزشتہ سال اگست میں کورونا وائرس سے متاثر ہوئی تھیں جبکہ 80 سالہ صدر بائیڈن کا آخری بار جولائی 2022 میں کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آیا تھا۔

خیال رہے کہ حالیہ ہفتوں میں امریکہ کے اندر کورونا وائرس کے انفیکشن اور علاج کے لیے اسپتالوں میں داخلوں کا اضافہ ہو گیا ہے۔


متعلقہ خبریں