سندھ: 7 ستمبر کو تمام اسکولوں اور کالجوں میں تعطیل کا اعلان

school holidays

فائل فوٹو


سندھ  حکومت نے چہلم حضرت امام حسین ؓ کے موقع پر 7 ستمبر کو تمام سرکاری و نجی اسکولوں اور کالجوں میں تعطیل کا اعلان کیا ہے۔

محکمہ تعلیم سندھ نے اپنی اسٹیئرنگ کمیٹی کے فیصلے کے بعد اس دن تمام نجی اور سرکاری اسکولوں اور کالجوں کو بند رکھنے کی تصدیق کی ہے۔

دوسری جانب نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے داتا گنج بخش سید علی ہجویری کے سالانہ عرس کے موقع پر 7 ستمبر کو لاہور میں عام تعطیل کا اعلان کردیا۔


متعلقہ خبریں