سلیب سسٹم کا ناجائز فائدہ اٹھانے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ

بجلی

وفاقی حکومت نے سلیب سسٹم سے فائدہ اٹھانے کےلیے اپنے گھروں اورعمارتوں میں ایک سے زائد بجلی کے میٹرز نصب کرانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیاہے ۔

آئی ایم ایف نے بجلی بلوں میں ریلیف کا پلان مسترد کردیا

تفصیلات کے مطابق سیکرٹری توانائی راشد لنگڑیال نے اپنے ایک برقی پیغام میں کہا کہ وہ صارفین جو ایک اے سی کے ساتھ ماہانہ 301سے500یونٹ دو اے سی کے ساتھ 501سے700 یونٹ اور تین اے سی کے ساتھ درجہ وار 701سے2500یونٹ تک بجلی استعمال کرتے ہیں ۔ ان کے ٹیکسوں کے ساتھ بلز کی مالیت ان صارفین کے بلز سے کہیں کم ہے جو اے سی استعمال نہیں کرتے ۔ جو ایک سے 300یونٹ بجلی استعمال کرنے والوں کے زمرے میں آتے ہیں ۔

آئی ایم ایف شرائط، بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 5 روپے اضافے پر غور

سیکریٹری توانائی نے کہا ہے کہ ایک ہزار سے زائد یونٹ بجلی استعمال کرنے والوں نے دگنے اور تگنے میٹر سسٹم نصب کررکھے ہیں  جس سے ایک مکان یا عمارت کا بل دو یا تین میں تقسیم ہو کر کم رہ جاتا ہے ۔

راشد لنگڑیال نے مزید کہا اس طرح ناجائز فائدہ اٹھانے والے صارفین کے خلاف زبردست کریک ڈاؤن کیا جائے گا ۔

لیسکو نے بجلی کے بلوں پر دیا گیا ریلیف ختم کر دیا

تا ہم آزاد ماہرین کا کہنا ہے کہ ایک سے زائد میٹرز کی اجازت ان عمارتوں کو دی گئی جہاں ایک سے زائد خاندان رہائش پذیر ہیں  یا کرایہ پر اٹھائے گئے ہوں ۔


متعلقہ خبریں