بشریٰ بی بی نے چیئرمین پی ٹی آئی سے اٹک جیل میں ملاقات کی ۔
ملاقات ایک گھنٹے تک جاری رہی ، اہلیہ نے چیئرمین پی ٹی آئی کو کتابیں اور ضرورت کی دوسری چیزیں پہنچائیں۔
قبل ازیں بشریٰ بی بی اٹک جیل پہنچیں تو پولیس نے انہیں چیک پوسٹ پر روک لیا۔ بشریٰ بی بی کے ساتھ وکلا کی ٹیم بھی موجود تھی ۔