پشاور سنٹرل جیل میں سزا کاٹنے والے قیدیوں نے بھی میٹرک کا امتحان پاس کر لیا۔
ذرائع کے مطابق عمر قید اور پھانسی کی سزا پانے والے 12 قیدیوں نے میٹرک کا امتحان پاس کر لیا ہے، جبکہ سنگین جرائم کے 60 قیدیوں نے نویں اور دسویں کے امتحانات میں کامیابی حاصل کی ہے۔
قیدی کے پیٹ سے موبائل نکالنے کا آپریشن کامیاب
میٹرک کا امتحان دینے والے کئی قیدی فیل بھی ہوئے ہیں۔ جیل سپرنٹنڈنٹ کے مطابق نویں اور دسویں جماعت کے امتحان میں کامیاب ہونے والے قیدیوں کو سزا میں ایک سال کی رعایت دی جائے گی۔ علاوہ ازیں انہیں انعامات سے بھی نوازا جائے گا۔