اکاؤنٹس تاحال منجمد، پی آئی اے ملازمین کو تنخواہیں نہ مل سکیں

پی آئی اے pia

پی آئی اے افسران وملازمین کی رواں ماہ کی تنخواہیں تاحال ادا نہیں کی جاسکیں جب کہ تنخواہیں مزید التوا کا شکار ہو سکتی ہیں۔

ایف بی آر کی جانب سے اکاؤنٹس منجمد ہونے کے سبب پی آئی اے کے گروپ ایک تا چار کے ملازمین اور افسران کو رواں ماہ کی تنخواہیں اب تک ادا نہیں کی جاسکیں جبکہ گروپ چار سے اوپرکے افسران کی تنخواہیں بھی التوا کا شکار ہیں۔

پی آئی اے کیلئے جیٹ فیول کی خریداری میں 22 ارب کی بے ضابطگیاں

فیڈرل ایکسائز ٹیکس کی وصولی کے معاملے پرایف بی آر نے چند روز قبل قومی ایئرلائن کے اکانٹس منجمد کردیے تھے۔ اکاؤنٹس کی بندش کا تصفیہ ہونے کے باوجود قومی ایئرلائن انتظامیہ کے پاس ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی کے لیے رقم موجود نہیں ہے، مذکورہ رقم کا بندوبست کسی سرکاری ادارے سے کیا جارہا ہے۔


متعلقہ خبریں