سیمنٹ کی مجموعی فروخت میں 37 فیصد کا اضافہ ریکارڈ

سیمنٹ

سیمنٹ سے متعلق اہم خبر آگئی


سیمنٹ کی صنعت کی مثبت پیشر فت سامنے آئی ہے، آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچرز ایسوسی ایشن نے فروخت کے اعداد و شمار جاری کر دیے۔

جس کے مطابق سیمنٹ کی مقامی فروخت میں 30 فیصد اور برآمدات میں 87 فیصد کا اضافہ ہوا۔اگست 2022 کے مقابلے میں اگست 2023 میں سیمنٹ کی مجموعی فروخت میں 37 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

اگست میں سیمنٹ کی مجموعی فروخت 45 لاکھ 18 ہزار ٹن رہی، جو اگست 2022 میں بتیس لاکھ ستانوے ہزار ٹن تھی۔اگست 2022 کے مقابلے میں اگست 2023 میں سیمنٹ کی برآمدات میں 87 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

اگست 2022 کے 7 لاکھ 24 ہزار ٹن کے مقابلے میں اگست 2023 میں 38 لاکھ 76 ہزار ٹن سیمنٹ برآمد ہوئی۔رواں مالی سال کے پہلے دو ماہ میں سیمنٹ کی فروخت 77 لاکھ 47 ہزار ٹن رہی، جو گزشتہ مالی سال اسی مدت میں 53 لاکھ 37 ہزار ٹن تھی۔


متعلقہ خبریں