چینی کی ایکسپورٹ میں ایک پارٹی پیش پیش تھی،عطاتارڑ


پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر مرکزی رہنما عطا تارڑ نے کہا ہے کہ اس وقت چینی کا مسئلہ نہیں مس مینجمنٹ کا مسئلہ ہے۔

ہم نیوز کے پروگرام” پاور پولیٹکس ود عادل عباسی” میں عطا تارڑ نے کہا ہے کہ چینی کو برآمد کرنے کا فیصلہ غلط نہیں تھا، اتحادی حکومت فیصلہ کرتی ہے تو اس کی ذمہ داری بھی اجتماعی ہوتی ہے۔

کوئٹہ میں چینی 230 روپے تک پہنچ گئی ، ذخیرہ اندوزی کے باعث مزید مہنگی ہونے کا خدشہ

انہوں نے کہا کہ چینی کی ایکسپورٹ میں ایک پارٹی پیش پیش ضرور تھی، چینی کی ایکسپورٹ میں ایک پارٹی نے زیادہ کوشش کی، نگران وزیراعظم چینی کے قلت پر ایمرجنسی میٹنگ بلائیں، صوبوں کو بلا کر چینی کے ذخیرے پر دریافت کریں۔

چینی برآمد کی اجازت پیپلز پارٹی کے نوید قمر کی وزارت تجارت نے دی، احسن اقبال

عطاتارڑ نے کہا کہ ملک میں اس وقت چینی کی قلت بالکل نہیں،ستمبر،اکتوبر کے 2مہینے میں اچھی منیجمنٹ سے قیمت نیچے لائی جا سکتی ہے۔

انکا مزید کہنا تھا کہ جب ایکسپورٹ کا فیصلہ کیا تھا تو وہ فیکٹس اینڈ فیگر پر کیا گیاتھا، پی ٹی آئی دور میں چینی ایکسپورٹ کی اور پھر امپورٹ کی۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے 9 مقدمات میں ضمانتیں خارج ہونے کیخلاف درخواستیں دائر کر دیں

سینئر رہنما عطا تارڑ نے کہا ہے کہ مونس الہیٰ نے کرپشن کے تمام ریکارڈ توڑ دئیے۔ انہوں نے کہا  کہ چیئر مین پی ٹی آئی نے بتایا پنجاب کا بڑا ڈاکو کو ن ہے

لاہور کے ماسٹرپلان میں کئی سوارب روپے کی کرپشن ہوئی،  پیپراسکیم میں نے پہلی بارسنی جس کے تحت 40فیصد تک کمیشن لیا گیا،غریب عوام کے حق پر ڈاکا ڈالا گیا۔

انکا کہنا تھا کہ جو پیسے عوام کی فلاح وبہود کیلئے استعمال ہوتے ہیں وہ بھی گجرات میں لگا دیئے، لاہور کے ماسٹر پلان کو لاہورہائیکورٹ نے کالعدم قراردیا، گرین ایریازیادہ دکھانے کیلئے شیخوپورہ کے ایریا کو شامل کیا گیا، شیخوپورہ کا ایریا شامل کر کے لاہور کے گرین ایر یا کو 30فیصد کر دیا گیا۔

چیئرمین پی ٹی آئی لابیز کیلئے کام کر رہے ہیں، خواجہ آصف

رہنما مسلم لیگ ن عطاتارڑ کا کہنا تھا کہ جنہوں نے منظوری نہ لی تھی ان سے کروڑوں روپے لیے گئے،بہت سارے ہاوسنگ مافیا سے پیسے لئے گئے، ایل ڈی اے کی بورڈ میٹنگ جلدی کروائی گئی، پرویزالہٰی پر کیسز کسی نے نہیں بنائے،یہ ان کے اپنے کرتوت ہیں۔


متعلقہ خبریں