ممکنہ گرفتاری ، بشریٰ بی بی نے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا

bushra bibi

چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے اپنی ممکنہ گرفتاری پر لاہور ہائیکورٹ میں درخواست ضمانت دائر کر دی۔

درخواست میں وفاق، نیب اور ایف آئی اے سمیت دیگر کو فریق بناتے ہوئے موقف اپنایا گیا ہے کہ نیب، ایف آئی اے اور پنجاب پولیس سمیت دیگر اداروں نے بے بنیاد اور خلاف قانون مقدمات درج کر رکھے ہیں، شوہر کے بعد اب مجھے بھی سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی بی جے آئی ٹی کے سامنے پیش

بشریٰ بی بی نے استدعا کی کہ جون 2022 سے پہلے میرے خلاف کوئی مقدمہ یا انکوائری زیر التوا نہیں تھی، جون 2022 سے لیکر ابتک درج خفیہ مقدمات، انکوائری، انویسٹی گیشن کی تفصیلات فراہم کی جائیں۔ مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنے تک کسی بھی مقدمہ میں گرفتاری سے روکا جائے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں