9 مئی سے متعلقہ مقدمات، جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس اور جعل سازی کے مقدمے میں چیئرمین پی ٹی آئی نے 9 ضمانتیں خارج کرنے کے فیصلوں کیخلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواستیں دائر کر دیں۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے وکیل سلمان صفدر کے ذریعے ہائیکورٹ میں 9 درخواستیں دائر کیں جن میں ریاست اور مدعی مقدمہ کو فریق بنایا گیا ہے ، درخواستوں میں استدعا کی گئی ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی نو مقدمات میں ضمانتیں خارج کرنے کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے۔
چیئرمین پی ٹی آئی اداروں اور سیاسی جماعتوں سے بات چیت کیلئے تیار
درخواست میں کہا گیا ہے کہ ٹرائل کورٹ نے میرٹ کو دیکھے بغیر ہی ضمانتیں عدم پیروی خارج کر دیں، انصاف کے تقاضے پورے کرنے کے لیے ٹرائل کورٹس کے فیصلے کالعدم قرار دئیے جائیں، ٹرائل کورٹس کو دوبارہ کیسز سن کر میرٹ پر فیصلے کرنے کی ہدایت کرکے 9 مقدمات میں پولیس کو گرفتاری سے روکا جائے۔