عام انتخابات قریب، بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں بجلی کے بل معاف


بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں عوام کے بجلی کے بل معاف کیے جا رہے ہیں جس کی وجہ وہاں عنقریب ہونے والے الیکشن ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست مدھیہ پردیش میں عنقریب ہونے والے ریاستی اسمبلی کے انتخابات کے پیش نظر حکومت کی جانب سے عوام دوست اعلانات کیے جا رہے ہیں جن میں حال ہی میں بجلی کے بلوں کی معافی کے حوالے سے اعلان سامنے آیا ہے۔

مدھیہ پردیش کے وزیراعلی شیوراج سنگھ چوہان کی زیر صدارت ان کی رہائشگاہ پر کابینہ کا اہم اجلاس ہوا جس میں کئی عوام دوست تجاویز کی منظوری دی گئی جن میں گیس، بجلی میں عوام کو رعایت دینے سمیت کئی اہم ترقیاتی منصوبے بھی شامل ہیں۔

300 یونٹس استعمال کرنے والے بجلی صارفین کیلئے ریلیف پلان تیار

اس اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ 31 اگست 2023 تک کے تمام بڑھے ہوئے بجلی کے بلوں کو ملتوی کر دیا جائے گا اورستمبر کے بل صفر ہوں گے۔

اجلاس میں عوام کو 450 روپے میں گیس سلنڈر فراہم کرنے کی تجویز کی بھی منظوری دی گئی،مذکورہ اجلاس میں 1700 کلومیٹر سڑکوں کی بہتری کے لیے 1200 کروڑ اور بھوپال کے مغرب میں 40 کلومیٹر چار لائن بائی پاس کے لیے 3 ہزار کروڑ بھارتی روپے کے منصوبے بھی منظور کیے گئے۔

واضح رہے کہ ریاست میں عنقریب اسمبلی انتخابات کا اعلان ہونے والا ہے جس کے پیش نظر ریاست کی دو اہم سیاسی جماعتیں بی جے پی اور کانگریس اپنے ووٹرز کو راغب کرنے کے لیے بڑے بڑے اعلانات کر رہی ہیں۔


متعلقہ خبریں