خیبر پختونخوا، خطہ پوٹھوہار،آزادکشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش کا امکان

بارش

محکمہ موسمیات نے خطہ پوٹھوہار،آزادکشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

اسلام آباد میں چند مقا مات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے،مری،گلیات، راولپنڈی،اٹک،جہلم،چکوال اور میانوالی میں بارش متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات نے دیر،چترال، ایبٹ آباد،پشاور،مردان،کوہاٹ،کرم اوروزیرستان میں بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بعض میدانی علاقوں اور بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم رہے گا۔


متعلقہ خبریں