گلگت بلتستان میں حالات پر امن ، فوج تعینات نہیں کی گئی ، نگران وزیر اطلاعات

عدالتی فیصلے عوام کی ملکیت ہیں، عدلیہ کیخلاف گھٹیا مہم چلائی گئی، مرتضیٰ سولنگی

نگراں وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے گلگت بلتستان میں پاک فوج کی تعیناتی کی تردید کر دی۔

مرتضی سولنگی نے کہا کہ محکمہ داخلہ جی بی کے مطابق گلگت بلتستان میں صورتحال مکمل پرامن ہے، پاک فوج کی تعیناتی کے حوالے سے خبریں اور قیاس آرائیاں بے بنیاد ہیں۔

وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان میں تمام سڑکیں، تجارتی مراکز اور تعلیمی ادارے معمول کے مطابق کھلے ہیں، پاک فوج کو چہلم امام حسینؑ کے سلسلے میں طلب کیا گیا ہے۔

بل جلانے سے بجلی سستی نہیں بلکہ اندھیرا ہو گا، نگران وزیر اطلاعات

علاوہ ازیں چیف سیکرٹری گلگت بلتستان محی الدین وانی نے بھی ایک بیان میں کہا ہے کہ حالات پر امن ہیں اور فوج کو تعینات نہیں کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں اسکول، کالجز،مارکیٹیں اور تمام شاہراہوں کھلی ہوئی ہیں، فوج کو تعینات کرنے کا کوئی حکم نامی جاری نہیں کیا گیا،چیف سیکرٹری نے بتایا کہ پاک فوج کے دستے چہلم کے جلوسوں کے موقع پر سکیورٹی دینے کیلئے تیار ہیں۔


متعلقہ خبریں