ایشیا کپ ، آج افغانستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ٹاکرا ہو گا


ایشیا کپ کے چوتھے میچ میں آج اتوار کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں افغانستان اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں مد مقابل ہوں گی۔

بنگلہ دیش کو پہلے میچ میں سری لنکا نے پانچ وکٹوں سے شکست دی تھی ۔ افغانستان کی ٹیم پہلا میچ کھیلے گی۔ افغانستان کے کپتان حشمت اللہ شاہدی نے کہا ہے کہ ہمیں امید ہے کہ پاکستان میں موجود افغان باشندے ہمیں سپورٹ کرنے آئیں گے۔

پاکستانی فاسٹ باؤلرز نے ایشیا کپ میں نئی تاریخ رقم کر دی

انہوں نے کہا کہ بائولنگ ہماری طاقت ہے، اب ہم نے بیٹنگ پر بھی خاصی توجہ دی ہے۔ جو ٹیم اچھی کرکٹ کھیلے گی جیت اس کی ہو گی ۔ پچھلی کچھ سیریز میں ہمارا مڈل آرڈر بہتر نہیں تھا لیکن ہم نے اب اس پر کام کیا ہے۔ سکیورٹی بہت زیادہ ہے، پاکستان میں بہت اچھی میزبانی ملی۔

دوسری جانب بنگلہ دیش کے کوچ چندیکا ہتھورو سنگھے نے کہا کہ افغانستان کا بائولنگ اٹیک دنیا کا بہترین بائولنگ اٹیک ہے۔ موسم ہماری پرفارمنس پر اتنا اثر انداز نہیں ہو گا۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں