جیت کیلئے بھارت کو بابر اعظم کو جلد آئوٹ کرنا ہو گا ، اے بی ڈی ویلیئرز


جنوبی افریقا کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اے بی ڈی ویلیئرز نے ایشیا کپ میں آج ہونے والے میچ میں پاکستانی کپتان بابر اعظم کو بھارت کے لیے مشکل کھڑی کرنے والا کھلاڑی قرار دیا ہے۔

مسٹر تھری سکسٹی نے بابر اعظم کو دنیائے کرکٹ کے بہترین کھلاڑیوں میں سے ایک قرار دیتے ہوئے  کہا کہ مجھے بابر اعظم کے بارے میں بات کرنا اچھا لگتا ہے کیونکہ وہ ان بہترین کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں جنہیں ہم نے کرکٹ کھیلتے دیکھا ہے۔

ڈی ویلیئرز نے بھی 4 سیمی فائنلسٹ ٹیموں کا نام بتادیا

ڈی ویلیئر نے بھارت کو مشورہ دیا کہ اگر وہ پاکستان کی شکست چاہتا ہے تو بابر اعظم کو جلد آؤٹ کرنا ہوگا کیونکہ وہ بیٹنگ لائن اپ کے وہ کھلاڑی ہیں جو پوری ٹیم کو ایک ساتھ لے کر چلتے ہیں۔

 


ٹیگز :
متعلقہ خبریں