راولپنڈی ، مہنگائی کیخلاف خواجہ سرائوں کا احتجاج ، آئسکو دفتر کا گھیرائو کر لیا


ملک بھر میں بجلی ، گیس اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف شٹر ڈائون ہڑتال اور مظاہرے ہو رہے ہیں۔

راولپنڈی میں خواجہ سراؤں نے بھی احتجاج کرتے ہوئے آئسکو دفتر کا گھیرائو کر لیا، خواجہ سرائوں نے پلے کارڈ اور بینرز اٹھا کر حکومت کیخلاف شدید نعرے بازی بھی کی۔

خیبر پختونخوا کے خواجہ سرا بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں شامل

خواجہ سراؤں نے کہا کہ کمر توڑ مہنگائی کرکے غریبوں سے جینے کا حق چھین لیا گیا ہے ، حکومت فوری طور پر پیٹرول اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ واپس لے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں