بالائی خیبر پختونخوا، خطہ پوٹھوہار اور کشمیر کے چند مقامات پر بارش کی پیشگوئی

بارشیں rain

بالائی خیبر پختونخوا، خطہ پوٹھوہار اور کشمیر کے چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج اسلام آباد میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے جبکہ چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

دیر،چترال،مانسہرہ،بالاکوٹ، صوابی، پشاور، مردان، خیبر، کوہاٹ، کرم اور وزیرستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی ہے۔

مری،گلیات، راولپنڈی، اٹک، جہلم، چکوال، میانوالی،میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ سرگودھا، گجرات،سیالکوٹ اور نارووال میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کیپیشگوئی کی گئی ہے۔

گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، خیبرپختونخوا، بلوچستان اور پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم و مرطوب رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں