میچ سے قبل ویرات کوہلی پاکستانی کھلاڑیوں سے ملنے پہنچ گئے


ایشیا کپ 2023 کے سب سے بڑے ٹاکرے سے قبل پریکٹس سیشن کے دوران بھارتی بیٹر ویرات کوہلی پاکستانی کھلاڑیوں سے ملنے پہنچ گئے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز اور تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ویرات کوہلی پاکستانی پویلین میں جاتے ہیں اور وہاں پر موجود قومی فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی، حارث روف اور شاداب خان سے ملاقات کرتے ہیں۔

تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سابق بھارتی کپتان شاداب خان کے ساتھ کسی بات پر خوب کھلا کھلا کر ہنس رہے ہوتے ہیں۔

خیال رہے کہ ایشیا کپ میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ کل کینڈی میں کھیلا جائے گا ، اس سے قبل ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں پاکستان نے نیپال کو شکست دی تھی۔


متعلقہ خبریں