جماعت اسلامی نارووال مہنگائی اور بجلی کے بلوں میں اضافے کے خلاف کل 2ستمبر کو پرامن احتجاج کرے گی۔
امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی اپیل پر ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی،پٹرول،ڈیزل اور بجلی کے بلوں میں اضافہ کے خلاف جماعت اسلامی نارووال میں 2ستمبرکو صبح ساڑھے نو بجے ظفروال بائی پاس پر پرامن احتجاج کرے گی۔
بجلی کے بل میں 30 فیصد ٹیکس اور 50 فیصد حکومتی نااہلی ہے،معاشی تجزیہ کار
جماعت اسلامی کے مقامی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی،پٹرول،ڈیزل اور بجلی کے بلوں میں ہوشربا اضافے نے عوام کو خودکشیاں کرنے پر مجبور کر دیا ہے۔