ایف بی آر نے 20 ارب روپے سے زیادہ ٹیکس جمع کر لیا

ایف بی آر

اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے اگست میں ہدف سے 20 ارب روپے زیادہ ٹیکس جمع کر لیا۔

ایف بی آر کے جاری کردہ بیان کے مطابق اگست میں 669 ارب روپے ٹیکس جمع کیا گیا جبکہ ٹیکس وصولی کا ہدف 649 ارب روپے تھا۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ اگست کے مقابلے میں ٹیکس ریونیو میں 34.5 فیصد اضافہ ریکارڈ ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: گھروں کی تعمیر کیلئے قرضوں کے اجرامیں 4.8 فیصد کی اضافہ ریکارڈ

اگست 2022 میں 494 ارب روپے ٹیکس اکٹھا کیا گیا تھا اور رواں ماہ ٹیکس وصولی عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) سے طے شدہ ہدف کے مطابق رہی۔


متعلقہ خبریں