صنم جنگ کو مثالی شوہر کی خوبیاں بتانا مہنگا پڑ گیا

sanam jang صنم جنگ

معروف اداکارہ صنم جنگ کو مثالی شوہر کی خوبیاں بتانا مہنگا پڑ گیا۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکارہ کی ایک ویڈیو خوب وائرل ہو رہی ہے جس میں انہیں مثالی جیون ساتھی کی خوبیاں بیان کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

وائرل ویڈیو میں صنم جنگ نے اپنی بیوی کو بااختیار بنانے والے شوہر کو مثالی جیون ساتھی قرار دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر کوئی مرد اپنی بیوی کو کام کرنے سے روکتا ہے یا اسے مالی طور پر خود مختار ہونے نہیں دیتا تو یہ صحیح انتخاب نہیں ہو سکتا۔

اداکارہ کی مذکورہ وائرل ویڈیو نے سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث کو جنم دے دیا ہے، بعض صارفین ان کی بات سے متفق ہیں تاہم بیشتر صارفین کے مطابق شادی کے لئے صحیح جیون ساتھی کا انتخاب صرف اپنی بیویوں کو خود مختار بنانے سے نہیں کیا جاسکتا بلکہ صحیح شخص وہ ہے جو اپنی بیوی کو خوش رکھے، اس کے ساتھ اپنا تعلق مضبوط کرے اور جذباتی طور پر اس کی بھرپور حمایت کرے۔

کچھ صارفین کے مطابق صنم جنگ ایک عام فیمنسٹ ہیں جو مالی آزادی کی بات کر رہی ہیں اور ان کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے کیونکہ بہت سے مرد اپنی بیویوں کو خود مختار بناتے ہیں لیکن ان کا احترام کبھی نہیں کرتے۔

صارفین نے یہ سوال بھی اٹھائے کہ اس کا مطلب ہے کہ ہمارے باپ، بھائی اور چچا سب غلط ہیں، جنہوں نے ہمارے لیے اپنی زندگی، خوشی اور آرام سب قربان کر دیا۔


متعلقہ خبریں