بابراعظم کے بعد افتخار نے بھی شاندار سنچری جڑ دی


ایشیا کپ 2023 کے پہلے میچ میں کپتان بابراعظم کے بعد افتخار احمد نے بھی نیپال کے خلاف  شاندار سنچری جڑ دی۔

ملتان میں کھیلے گئے میچ میں افتخار احمد نے 70 گیندوں پر 109 رنز کی اننگز کھیلی۔

میچ کے بعد پریس کانفرنس میں افتخار احمد نے کہا کہ بھارت کے خلاف جیت کے تسلسل کو برقرار رکھیں گے۔

اُنہوں نے کہا کہ وہ ون ڈے کی پہلی سنچری اسکور کرنے پر بہت خوش ہیں۔

افتخار احمد کا کہنا تھا کہ میچ کی صورتحال کے مطابق بیٹنگ کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

 


متعلقہ خبریں