مرکزی تنظیم تاجران کا 2ستمبر کو شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان

کراچی سے خیبر تک تاجروں کی ہڑتال

مرکزی تنظیم تاجران نے 2 ستمبر کو بجلی بلوں میں اضافے کے خلاف شٹر ڈاون ہڑتال کا اعلان کر دیا۔

صدر مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کاشف چودھری نے کہا ہے کہ تاجر و صنعتکار اپنے کاروبار بچانے کیلئے2 ستمبر کو پرامن ہڑتال کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ بلوں کی اقساط یا کوئی اور جھانسہ قابل قبول نہیں، حکومت بجلی کے بلوں میں کیا گیا ظالمانہ اضافہ واپس لے ،بجلی کے بلوں پر لگائے گئے تمام قسم کے ٹیکسز ختم کیے جائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بجلی کے 34 کروڑ مفت یونٹس دینا بند کیے جائیں، لائن لاسز اور بجلی چوری کا بوجھ اٹھاتے اٹھاتے قوم تھک چکی ہے۔


متعلقہ خبریں