چیئرمین پی ٹی آئی کی سزا معطلی کا فیصلہ خوش آئند ہے ، بیرسٹر سیف

SAIF بیرسٹر سیف

تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر سیف نے چیئرمین پی ٹی آئی کی سزا معطلی کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیا ہے۔

بیرسٹر سیف نے کہا کہ عدالت نے قانون کے تقاضوں کے مطابق فیصلہ کیا، چیئرمین پی ٹی آئی کو آئینی اور قانونی حق دیا گیا۔

صدر کے عہدے پر قبضے کی سازش ہو رہی ہے ، بیرسٹر سیف

انہوں نے کہا کہ امید ہے اس کیس کی اپیل بھی جلد منظور کی جائے گی، ایسے بے بنیاد کیسز کی وجہ سے قانون مذاق بن گیا ہے۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ انتظامیہ چیئرمین پی ٹی آئی کی رہائی میں رکاوٹ ڈالنے سے اجتناب کرے گی، سیاسی اختلافات پر بے بنیاد مقدمات کا سلسلہ بند ہونا چاہیے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں