لاڈلے کی سزا معطل ہوئی ہے ختم نہیں، شہباز شریف

pm shahbaz sharif

اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے پی ٹی آئی چیئرمین کی سزا معطل کئے جانے پر سابق وزیراعظم شہباز شریف نے ردعمل میں کہا کہ لاڈلے کی سزا معطل ہوئی ہے ختم نہیں ہوئی۔

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ گُڈ ٹو سی یو اور وشنگ یو گڈ لک کا پیغام اسلام آباد ہائیکورٹ تک پہنچ گیا،فیصلہ آنے سے پہلے ہی سب کو پتہ ہوتو یہ نظام عدل کے لیے لمحہ فکریہ ہونا چاہیے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اعلی ٰعدلیہ سے واضح پیغام مل جائے تو ماتحت عدالت یہ نہ کرے تو اور کیا کرے؟ ان کا کہنا تھا کہ آج کا فیصلہ تاریخ کے سیاہ باب میں لکھا جائے گا۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کسی بھی کیس میں گرفتاری سے روکنے کی درخواست دائر کردی

ایک طرف جھکے ترازو اور انصاف کو مجروح کرتا نظام عدل قابلِ قبول نہیں، انہوں نے کہا کہ خانہ کعبہ کے عکس والی گھڑی بیچ کر کھانے والے کے سامنے قانون بے بس ہے۔

چور اور ریاستی دہشت گرد کی سہولت کاری ہوگی توعام آدمی کو انصاف کہاں سے ملے گا،ان کا کہنا تھا کہ 9مئی ہو، جوڈیشل کمپلیکس پر حملہ ہو، پولیس پر پیٹرول بم کی برسات ہو، سب معاف۔


متعلقہ خبریں