ملک کے مختلف مقامات پر تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان

rain محکمہ موسمیات

فائل فوٹو


محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بعض میدانی علاقوں میں موسم گرم رہے گا،آزاد کشمیرمیں چند مقا مات پرگرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ظاہر کیا گیا ہے۔

اسلام آباد میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے جبکہ مری، گلیات، سیالکوٹ اورنارووال میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

مانسہرہ اور کرم میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی ہے جبکہ گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

دوسری جانب چنیوٹ اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی، اس کے علاوہ بارش سے سرگودھا اور اس کے قریبی علاقوں میں موسم خوشگوار ہو گیا۔


متعلقہ خبریں